ممبر بلوچستان اسمبلی ثمینہ خان کا دورہ بیوٹمز اور جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح

جمعہ 25 مارچ 2016 20:05

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء ) بروز جمعہ ممبر صوبائی اسمبلی و صوبائی چیف کو آرڈینیٹر بلوچستان برائے وزیر اعظم یوتھ پروگرام ثمینہ خان مروت نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسزمیں چالیس جدید کمپیوٹرز پر مشتمل کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا،جدید سہولیات سے لیس کمپیوٹر لیب ممبر صوبائی اسمبلی ثمینہ خان مروت کی معاونت سے قائم کی گئی ہے جس سے طلباء کو جدید تعلیم اور تکنیکی مہارتوں کے حصول میں خاطر خواہ مدد ملے گی ۔

وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے ممبر صوبائی اسمبلی ثمینہ خان کا بیوٹمز آمد پر استقبال کیا جبکہ بیوٹمز کے انتظامی امور اور تعلیمی صلاحیت کے متعلق جامع بریفنگ دی جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی ثمینہ خان نے بیوٹمز کے مختلف تعلیمی و انتظامی حصوں کا معائنہ کیا ، بیوٹمز کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیوٹمز میں نظم و ضبط اور معیار تعلیم میری توقعات سے زیادہ ہے ماحول انسانی سوچ پر بہت اثر انداز ہوتا ہے یقینا بیوٹمز میں دستیاب بہترین تعلیمی ماحول طلباء کی سوچ اور قابلیت پر مثبت اثرات مرتب کرنے میں انتہائی اہم ہے ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان کے تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کے لئے روز گار کی راہ ہموار کریگا لہذا ہمارے نوجوانوں کو دلجوئی سے تعلیم حاصل کرنی ہوگی ، انہوں نے وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی کو ہر ممکن مدد کی یقین کرائی ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے ممبر صوبائی اسمبلی ثمینہ خان کا بیوٹمز آمدپر شکریہ ادا کیا اور یاد گاری شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :