کراچی، افغان باشندوں کو غیر قانونی طریقے سے شناختی کارڈ جاری کرنیوالے نادرا کے 8ملازمین جسمانی ریمانڈر پر ایف آئی اے کے حوالے

جمعہ 25 مارچ 2016 20:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) افغان باشندوں کو غیر قانونی طریقے سے شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے 8 ملازمین کو جسمانی ریمانڈر پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے افغان باشندوں کو غیر قانونی طریقے سے شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے 8 ملازمین کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے نے نادرا ملازمین انعام الحق، فرحان احمد، سید باقررضا، محمد سلطان، فرخ سلمان، یوسف ابرار، سید انیس زیدی اور محمد وسیم کو عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :