کراچی ، کالعدم تنظیم کے 10دہشت گردوں کو 30مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے گردیا گیا

جمعہ 25 مارچ 2016 20:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) انسداد ہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے 10دہشت گردوں کو 30مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ پولیس نے جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں فدا رحمن ،خلیق حیدر ،محمد زاہد ،جنید ،محمد الطاف ،خورشید ،ظفر اقبال ،معاذ نور ،محمد ساجد اور سعید کو پیش کیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد ،کلاشنکوف ،بم بنانے کے آلات برآمد ہوئے ہیں ۔گرفتار دہشت گرد بین الاقوامی تنظیم سے رابطے میں تھے اور شہر میں بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے ۔گرفتار دہشت گردوں کے خلاف دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت 12مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا ان کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے ۔عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 30مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

متعلقہ عنوان :