سبی کربلا بننے لگا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 25 مارچ 2016 20:00

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 مارچ۔2015ء) سبی شہر اور گردو نواح میں پینے کے پانی کی شدید بحران ،الصبح بچے سکول اور محنت کش مزدوری پر جانے کی بجائے پانی کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں جبکہ شہر میں پانی کی فی ٹینکر ایک ہزار روپے تک فروخت ہونے لگی ہے اور محکمہ پی ایچ ای کے ذمہ دار افسر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرمی کی آمد ہوتے ہی سبی شہر اور گردو نواح میں پینے کے پانی کی شدید بحران پیدا ہوگیا ہے سبی کے مختلف علاقوں میں غریب آباد ،اللہ آباد ،گشکوری محلہ ،پولیس کالونی ،کلی گشکوری ،سنگین قلعہ اے ون سٹی، بلوچ آباد سمیت مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے پانی کے شدید قلت کے باعث بچے صبح سکول اور مزدور مزدوری کی تلاش کے بجائے پانی کی تلاش میں سرگردا ں رہتے ہیں پانی کی شدید بحران کے باعث شہر میں ٹینکر مافیامنہ مانگے دام وصول کرنے لگے ہیں شہر میں پانی کی شدید قلت کے باعث پانی کی فی ٹینکر ایک ہزار روپے تک فروخت ہونے لگی ہے جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے آفیسران نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر رکھی ہیں جبکہ دوسری جانب پی ایچ ای کے وال مین وی آئی پی اور بااثر شخصیات کے لیئے کسی بھی وقت پانی فراہم کرتے ہیں جس کی اطلاع موبائل پر دی جاتی ہے جبکہ غریب عوام سارا دن پانی کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔