استحکامِ مدارس کانفرنس کی حکمت عملی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 25 مارچ 2016 19:59

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 مارچ۔2015ء) معروف عالم دین مولانا معین الدین وٹو کی زیر صدارت ہارون میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں علاقہ بھر کے مدراس کے مہتمم شریک ہوئے اجلاس میں 3اپریل کو لاہور میں منعقد ہونے والی استحکام مدارس و پاکستان کانفرنس کے حوالہ سے لائحہ عمل تیار کیا گیا اور اس کانفرنس میں مدارس کے حوالہ سے متفقہ پالیسی اختیار کرنے کی اہمیت اجاگر کی گئی اجلاس میں مولانا معین الدین وٹو نے بتایا کہ 3اپریل کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں استحکام مدراس کانفرنس اپنی مثال آپ ہو گی اور اس میں کسی قسم کی کوئی سیاسی جماعت شریک نہیں ہو گی اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کا پرچم لہرایا جائے گا صرف اور صرف پاکستانی پرچم ہو گا جس کے سائے تلے مدارس دینیہ کے حوالہ سے نظریہ پاکستان کے مطابق حکمت عملی اور لائحہ عمل پر غور ہوگا ملک بھر کے اکابرین مدارس دینیہ کی مشاورت سے انشاء اللہ وطن عزیز کی سالمیت کے لیے ہر ممکن جذبے پر عمل کا اظہار کیا جائے گا یہ کانفرنس مدارس دینیہ کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہو گا ۔

(جاری ہے)

مولانا بشیر احمد شاد ،مولانا محمد قاسم قاسمی ،مفتی عبد الخالق ،مولانا افضل محمود ،مولانا رشید احمد اور ملک رشید احمداعوان نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :