خاتون سمیت دو منشیات فروش گرفتار

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 25 مارچ 2016 19:59

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 مارچ۔2015ء) سی آئی اے سٹاف نے سمبڑیال کے علاقہ اڈا ساہووالہ سے خاتون سمیت 2ملزمان سے مجموعی طور پر 2کلو 410گرام چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

سی آئی اے سٹاف سیالکوٹ انسپکٹر ذوالفقار علی نے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ اڈا ساہووالہ پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اکبر سکنہ گلشن یاسین کالونی لاہور کینٹ سے 1کلو 240گرام چرس جبکہ ملزمہ صائمہ بی بی زوجہ طالب حسین سکنہ لاہور کینٹ سے بھی 1کلو 170گرام چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :