حکیم محمد سعید کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ملک گیر کانفرنس

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 25 مارچ 2016 19:57

پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 مارچ۔2015ء) سماجی تنظیم پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 29 مارچ بروزمنگل لال قلعہ کیمپس پاکپتن شریف میں شہید پاکستان حکیم محمد سعید کو ان کی گراں قدر سماجی خدمات کے اعتراف میں ایک ملک گیر کانفرنس ہوگی جس میں صاحبزادی محترمہ سعدیہ راشد صاحبہ چانسلر ہمدردیونیورسٹی بطور خاص شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اﷲ نے بتایاکہ کانفرنس میں ای پاکستان وژن 2025 ء پی ایس اے کے پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا پاکستان انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی جائے گی 88سال سے پی ایس اے نے انسانیت کی خدمت کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیے بغیر ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے نہیں ہوسکتے جوکام حکومت کو کرنا چاہیے تھا وہ کام ہماری تنظیم کررہی ہے کانفرنس کے اختتام پر سماجی خدمات کے اعتراف میں اہم شخصیات اور سماجی کارکنان کو پی ایس اے کی طرف سے میڈل ،ستارہ سماج ،قائداعظم میڈل ،نواب بہادر یار جنگ میڈل ،شہید پاکستان حکیم محمد سعید میڈل اور شیلڈ ز سے نوازا جائے گا کانفرنس میں اعلی بیوروکریٹس سمیت صوبائی ووفاقی وزراء اور صوبائی وقومی اسمبلی کے ممبران سمیت ملک کے تمام صوبوں سے وفود بھی خصوصی شرکت کریں گے ۔