محنت اور لگن سے عوام کی خدمت کرنے والے اہلکار فخر کا باعث ہیں،طیب حفیظ چیمہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 25 مارچ 2016 19:56

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 مارچ۔2015ء ) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ محنت اور لگن سے عوام کی خدمت کرنے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے والے اہلکار سٹی ٹریفک پولیس کیلئے فخر کا باعث ہیں۔انہوں نے ٹریفک اہلکاروں کی فلاح وبہبودکے پیش نظر دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے 15اہلکاروں میں 610000روپے کے چیک تقسیم کیئے۔

(جاری ہے)

سی ٹی او آفس میں سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی فلاح وبہبوداور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے 3ٹریفک انسپکٹرز سمیت 15اہلکاروں کی مالی معاونت کیلئے چیک دیئے گئے ۔چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک انسپکٹرز اصغر علی،خالد صدیقی،طارق محمود،ٹریفک وارڈنزمحمد اکرم،مبشر قادر،امتیاز،فدا رسول،افتخار،شہزاد،فیصل،اعجاز احمداور انجم سہیل15اہلکاروں میں چھ لاکھ دس ہزار روپے کے چیک تقسیم کیئے۔انہوں نے کہا کہ اپنے فرض کو عبادت سمجھ کر ادا کرنیوالوں کی خدمات کو محکمہ کبھی فراموش نہیں کرسکتا ۔ٹریفک وارڈنز کو بھی چاہئے کہ وہ عوام کی خدمت اور ٹریفک کی روانی کو ہر ممکن یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :