ورلڈ ٹی ٹونٹی ، محمد سمیع نے دوسرا مہنگا ترین باوٴلنگ سپیل کا ملکی ریکارڈ بناڈالا

جمعہ 25 مارچ 2016 19:42

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، محمد سمیع نے دوسرا مہنگا ترین باوٴلنگ سپیل کا ملکی ریکارڈ ..

موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باوٴلر محمد سمیع نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کے دوسرے سب سے مہنگے ترین ملکی باوٴلنگ سپیل کے ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹی ٹونٹی میں موہالی کے مقام پر محمد سمیع نے آسٹریلیا کیخلاف مقابلے میں اپنے 4اوورز میں 53رنز دیئے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے۔پاکستان کے لیے مہنگا ترین باوٴلنگ سپیل کرنے کا ریکار ڈ بھی محمد سمیع کے پاس ہی ہے جنہوں نے 2010ء کے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا ہی کے خلاف 4اوورز میں 1وکٹ لیکر 54رنز دیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :