موہالی اسٹیڈیم کے باہر شاہد آفریدی کے مداحوں کا احتجاج

ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس نہ لینے پر خود کشی کی دھمکی

جمعہ 25 مارچ 2016 19:42

موہالی اسٹیڈیم کے باہر شاہد آفریدی کے مداحوں کا احتجاج

موہالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء) شاہد آفریدی کے کچھ مداحوں نے ان سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس نہ لینے پر خود کشی کی دھمکی دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم میچ موہالی میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے اس میچ میں فتح حاصل کرنا لازمی ہے۔

(جاری ہے)

اگر پاکستان اس میچ میں فتح حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے تو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو جائے گا۔ جبکہ کپتان شاہد آفریدی کا کیرئیر بھی اس میچ شکست کے باعث اختتام پذیر ہو جائے گا۔ اس موقع پر موہالی اسٹیڈیم کے باہر آفریدی کے کچھ مداحوں نے احتجاج کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس نہ لیا تو وہ خود کشی کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :