25مارچ 1992ء تا 25مارچ 2016ء ،عالمی چیمپئن سے پستی کی گہرائیوں میں گرنے کی درد ناک داستان

جمعہ 25 مارچ 2016 19:34

25مارچ 1992ء تا 25مارچ 2016ء ،عالمی چیمپئن سے پستی کی گہرائیوں میں گرنے کی ..

موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء ) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم نے گزشتہ 24سالوں میں بلندیوں سے پستی تک کا سفر مکمل کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹھیک 24سال پہلے آ ج ہی کے دن پاکستان نے عمرا ن خان کی قیادت میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کے مقام پر انگلینڈ کو شکست دے کر عالمی کپ جیتا تھا اور آج ٹھیک 24سال پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی سے باہر ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

کرکٹ شائقین اور سابق کھلاڑیوں نے پی س بی کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے کرکٹ بورڈ کو کالی بھڑیوں سے نجات دلا کر ایسے لوگوں کو یہاں تعینات کریں جو ہماری کرکٹ کو ایک بار پھر بلندیوں کی جانب لیکر جاسکیں ۔