Live Updates

کوئٹہ،تحریک انصاف لائرز فور م بلوچستان کا اجلاس،وکلاء کی شرکت

جمعہ 25 مارچ 2016 19:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف لائرز فورم بلوچستان کا اجلاس ڈسٹرکٹ کورٹ کچہری میں منعقد ہوا جس میں کافی تعداد میں وکلاء نے شرکت کی اجلاس کے قائد ایوب خان ترین اور سید جمیل آغا نے تمام ممبران کا اجلاس میں شرکت کرنے پر اظہار اطمینان کیا اجلاس کی صدارت بزرگ رہنماء محمد نیاز ایڈووکیٹ کو دی گئی انہوں نے قائدین کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اجلاس میں وکلاء نے مختلف تجاویز زیر غور آئی اور انٹر پارٹی کیلئے لائرز فورم کی ممبر سازی کو تیز کر نے کیلئے مختلف فیصلے کئے گئے اور اسی دورانیہ پارٹی کے منشور سے اتفاق کر تے ہوئے شمائلہ افتخار ایڈووکیٹ، فاطمہ ایڈووکیٹ، خالد خان ایڈووکیٹ، محمد عثمان رومی ایڈووکیٹ،امیر محمد شیرانی ایڈووکیٹ نے تحریک انصاف لائرز فورم میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر قائدین اور مقررین نے خطاب کر تے ہوئے شمولیت کر نے والوں کو خوش آمدید کہا اور یہ کہا کہ موروثی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اور عمران خان کی قیادت میں آخر میں پاکستان تحریک انصاف لائزر فورم نے23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر سب نے مل کر کیک کاٹا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات