معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کا سرفراز احمد کی صلاحتیوں سے استفادہ نہ اٹھانے پر حیرانگی کا اظہار

muhammad ali محمد علی جمعہ 25 مارچ 2016 19:19

معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کا سرفراز احمد کی صلاحتیوں سے استفادہ ..
موہالی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2016ء) معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے سرفراز احمد کی صلاحتیوں سے استفادہ نہ اٹھانے پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہو کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوران حیران کن طور پر ٹیم کے ان فارم نائب کپتان کی صلاحتیوں سے استفادہ نہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد ٹورنامنٹ کی شروعات سے قابل شاندار فارم میں تھے تاہم ٹورنامنٹ کے دوران انہیں نچلے نمبروں پر کھلایا گیا اور پورے ٹورنامنٹ میں انہیں صرف 17 گیندیں کھیلنے کا موقع مل پایا۔ اس حوالے سے اب معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔ ہرشا بھوگلے کا کہنا ہے کہ بظاہر دنیا بھر کے کرکٹ ماہرین سرفراز احمد کی صلاحتیوں سے آگاہ ہیں سوائے پاکستان کے۔

متعلقہ عنوان :