محکمہ تعلیم لاوارث نہیں، ایس ایس ٹی کے رحم وکرم پر ہر گز نہیں چھوڑا جائیگا،ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان

جمعہ 25 مارچ 2016 19:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء ) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ہیڈ آفس سے جاری ایک ہنگامی بیان میں ارباب اختیار کی جانب سے شعبہ تعلیم کو ایک مرتبہ پھر تجربات کی بھینٹ چڑھانے کی ناکام کو ششوں پر سخت نکتہ چینی کر تے ہوئے عملیات کی شدید مذمت کی گئی ہے بیان میں واضح کیا گیا کہ محکمہ تعلیم لاوارث نہیں کہ اس ایک جو نیئر اور ماضی میں مسلسل غیر حاضری کے مرتکب بننے والے ایک ایس ایس ٹی کے رحم وکرم پر ہر گز نہیں چھوڑا جائیگا موصوف اہلکار ایک نا پختہ اور اخلاق سے عاری ہو کر اپنی اوقات سے اونچی پرواز کر نا چا ہتا ہے وزیر تعلیم سے آگے آگے چلتے ہوئے سینئر تعلیمی آفیسران کے تضحیک کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا اپنی اختیارات سے تجاوز کر تے ہوئے تعلیمی آفیسران کو سیکرٹری تعلیم کے آفس بلا کر من مانے احکامات دیتا رہتا ہے اور ہر سطح کے انتظامی معاملات میں بے جا مداخلت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا گزشتہ روز بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کی تقریب کے دوران وزیر تعلیم کی موجودگی میں سینئر آفیسرز سے ہتھک آمیز رویہ اپنایا اور حتی الوسعی ان کی بے عزتی کر نے کی کوشش کی جس کی جی ٹی اے سخت مذمت کر تی ہے بیان میں محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس نادان اور نا دیدہ فرد کو فوری طور پر لگام دیا جائے بصورت دیگر جی ٹی اے ایسے سر پھیروں کا دماغ ٹھکانے لگانے کاطریقہ خوب جانتی ہے ساتھ ہی ساتھ وزیر تعلیم سے گزارش کی گئی کہ وہ ایک سینئر پارلیمنٹرین اور زیرک سیاستدان ہے ان عناصر کو اپنی وزارت سے دور رکھنا ہی بہتر ہے جو ان کی بدنامی کے باعث بن رہے ہیں ایسا نہ کہ ان عناصر کی وجہ سے جی ٹی اے اور وزارت تعلیم کے مابین افہام وتفہیم کی فضاء خدانخواستہ ٹکراؤ کی صورتحال میں تبدیل ہو۔

متعلقہ عنوان :