پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین اسمبلی کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی ناکامی پر کڑ ی تنقید

تاجروں کو حکومتی پالیسیوں پر کوئی اعتبار نہیں ، پیپلز پارٹی

جمعہ 25 مارچ 2016 19:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین اسمبلی نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی ناکامی پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ،تاجروں کو حکومتی پالیسیوں پر کوئی اعتبار نہیں ہے 4لاکھ سے زائد تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے سکیم متعارف کرائی گئی مگرابھی تک صرف5ہزار سے زائد تاجروں نے سکیم سے فائدہ اٹھا یا ہے ،پارلیمانی سیکرٹری رانا افضال نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ سابقہ ادوار میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے زریعے کالے دھن کو سفید کیا گیا تھااور حکومت کو کوئی فائدہ نہیں ہوا تھا موجودہ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایوان بالا میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ ،ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ،بیلم حسنین ،ثریا جتوئی اور ڈاکٹر شازیہ صوبیہ نے کہاکہ حکومت نے ٹیکس ایمسنٹی سکیم میں اضافے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم متعارف کرائی تھی مگر تاجر برادری نے حکومت کی پیش کش کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے کہاکہ ٹیکس نیٹ میں چار لاکھ سے زائد تاجروں کو لائیں گے مگر ایسا نہ ہوسکا اس کی وضاحت کی جائے جس پر بات کرتے ہوئے خزانہ کے پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضال نے کہاکہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت اب تک 5700تاجروں نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے ہیں اس سکیم کا مقصد ملک کی تاجر برادری کو ٹیکس نیٹ میں لانا تھا مگر سابقہ دور میں کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے ایمنسٹی سکیم لائی گئی تھی جس کا حکومت کو کوئی فائدہ نہیں ہوا تھا انہوں نے کہاکہ حکومت نے ودہولڈنگ ٹیکس کی موجودہ شرح 0.4فیصد کی ہے اورتاجروں کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو کم کیا جائے تاہم اس کے متعلق فیصلہ 31مارچ کو کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :