اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ، ٹیم کے چیف کوچ اور منیجر حنیف خان ناقص سلیکشن پر ناراض

جمعہ 25 مارچ 2016 19:04

اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ، ٹیم کے چیف کوچ اور منیجر حنیف خان ناقص سلیکشن ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے اعلان کے بعد قومی ہاکی میں نیا تنازع پید اہوگیا، ٹیم کے چیف کوچ اور منیجر حنیف خان ناقص سلیکشن پر ناراض ہو کر کیمپ چھوڑ کر کراچی واپس آگئے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق حنیف خان قومی ٹیم میں بنوں سے تعلق رکھنے والے عبدالکریم خان کی شمولیت پر خوش نہیں ہیں، ان کا موقف ہے کہ کریم خان کو شامل کرنے کے لئے کا شف علی اور حسیم خان جیسے تجربے کار کھلاڑی کو نظر انداز کیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چیف سلیکٹر رشید جونیئر اور ایک اور سلیکٹر کا تعلق بھی بنوں سے ہے، امکان ہے کہ حنیف خان ایک دو روز میں پریس کانفرنس میں مزید انکشاف کریں گے۔

متعلقہ عنوان :