Live Updates

عمران خان کو ہیروماننے سے انکار، سابق کپتان کی وجہ سے ہی ذاکر خان پی سی بی میں ہے‘سابق کر کٹر باسط علی

جمعہ 25 مارچ 2016 18:59

عمران خان کو ہیروماننے سے انکار، سابق کپتان کی وجہ سے ہی ذاکر خان پی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) سابق کرکٹر باسط علی نے 1992ء کے قومی ٹیم کے فاتح کپتان عمران خان کو ہیروماننے سے انکار کردیا اور الزام لگایاہے کہ عمران خان کی وجہ سے ہی ذاکر خان 20سال سے پی سی بی میں بیٹھا ہے اور چیئرمین پی سی بی کو بھی واضح پیغامات دیئے گئے ہیں ، وہ عمران خان کو اچھی طرح جانتے ہیں ، آٹھ کیمپس عمران کیساتھ کرچکے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے باسط علی نے کہاکہ ذاکر خان 20سال سے عمران خان کے کہنے پر لگا ہواہے اور یہ سوال آج تک کسی نے عمران خان سے نہیں پوچھا، انڈر19ٹورنامنٹ بھی ذاکر خان نے ہرایا ، ٹاس جیتنے کے بعد ٹیم سے بیٹنگ کرائی حالانکہ یہ ان کا اختیار ہی نہیں تھا، پوری انکوائری ہوئی اور اس میں ذاکر خان کی غلطی ثابت ہوئی جس کے منٹس بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں اْنہوں نے کہاکہ عمران خان نے شہریار خان کو ٹیلی فون کرکے پیغام دیاکہ ذاکر خان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہوگا، یہ الزام نہیں حقیقت ہے ، عمران خان کو قریب سے دیکھا، آٹھ مرتبہ ان کے کیمپ میں شرکت کی ، اور کہتے تھے کہ یہ بندہ ٹیم میں نہیں آئے گا لیکن جب ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈیبیو کیا تو کمنٹری کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ اگر اسے پہلے دیکھ لیتا تو ٹیم میں شامل کرلیتا۔

اینکرزکی طرف سے سوالات کرنے پر باسط علی کاکہناتھاکہ وہ یہ بات حلفیہ کررہے ہیں ، اگر جھوٹ بولیں تو ابھی مرجائیں ، آپ لوگوں کیلئے عمران خان ہیرو(آئیکون) ہوسکتاہے ، میرے لیے نہیں ، میرے نزدیک ماجد خان اور یونس خان ہیروہیں ، جاوید میانداد ہی اصل کپتان تھے ، پوری دنیا کو پتہ ہے کہ اصل کپتان عمران خان نہیں بلکہ جاوید میانداد تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات