ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ابھی نہیں کیا ، وطن جاکر قوم کے سامنے آئندہ کافیصلہ کروں گا،ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی

جمعہ 25 مارچ 2016 18:59

ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ابھی نہیں کیا ، وطن جاکر قوم کے سامنے آئندہ کافیصلہ ..

موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) تمام قیاس آرائیاں غلط ثابت ہوئیں اور آسٹریلیا کیساتھ میچ کی ٹاس کے موقع پر کپتان شاہدآفریدی نے حیران کن اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ٹاس کے بعد گفتگوکرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ابھی نہیں کیا ، وطن جاکر قوم کے سامنے آئندہ کافیصلہ کروں گا، جو بھی فیصلہ کروں گا، قوم کے مفاد میں کروں گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف میچ کو شاہدآفریدی کاآخری میچ قراردیاجارہاتھا جبکہ خود اْنہوں نے بھی اس قسم کے بیانات دیئے ہیں جس کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کے سوالات اٹھناشروع ہوگئے تھے لیکن اب اْنہوں نے ساری کہانی ہی الٹ دی۔

متعلقہ عنوان :