شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی کشمیریوں کے حوالے سے بیان بارے تنبیہ کی پرواہ نہ کی

آخری میچ میں ایک بار پھر کشمیریوں کا شکریہ

جمعہ 25 مارچ 2016 18:59

شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی کشمیریوں کے حوالے سے بیان بارے تنبیہ ..

موہالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی کشمیریوں کے حوالے سے تنبیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنے آخری میچ میں ایک بار پھر کشمیریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے پر کشمیری شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل کشمیریوں کی تعریف کرنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہو گیا تھا ، جس پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے شاہد خان آفریدی کو ہدایت کی تھی کہ وہ کرکٹ کھیلیں سیاست نہ چمکائیں اور آئندہ کشمیریوں کے حوالے سے کوئی بات نہ کریں مگر شاہد خان آفریدی نے بی سی سی آئی کی دھمکی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات میں ایک بار پھر کشمیری شائقین کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :