ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی اپنے آخری متوقع انٹرنیشنل میچ کو یادگار نہ بنا سکے ، بیٹنگ اور باؤلنگ میں ناکام

جمعہ 25 مارچ 2016 18:55

ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی اپنے آخری متوقع انٹرنیشنل میچ کو یادگار ..

موہالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی اپنے آخری انٹرنیشنل میچ کو یادگار نہ بنا سکے ، ٹی ٹوئنٹی کپتان بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں میں ہی ناکام رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف اپنے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہد خان آفریدی اپنے متوقع آخری میچ کو یادگار نہ بنا سکے ۔ بوم بوم کے نام سے مشہور شاہد آفریدی نے باؤلنگ کراتے ہوئے چار اوورز میں 27رنز دے کرکوئی وکٹ حاصل نہ کی جبکہ بیٹنگ میں بھی بری طرح ناکام رہے اور 5ویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 7گیندوں پر 14رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :