قومی کرکٹ ٹیم کا ٹی 20 عالمی کپ میں سفر تمام…… اگر مگر کاکھیل بھی ختم

آسٹریلیا نے پاکستان کو 21رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا گرین شرٹس مخالف ٹیم کے 194رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر172رنز بنا سکی 5 وکٹیں حاصل کرنے پرآسٹریلیا کے فلکنرمرد میدا ن قرار

جمعہ 25 مارچ 2016 18:54

قومی کرکٹ ٹیم کا ٹی 20 عالمی کپ میں سفر تمام…… اگر مگر کاکھیل بھی ختم

موہالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں سفر تمام ، اگر مگر کاکھیل بھی ختم ہوگیا، آسٹریلیا نے پاکستان کو اہم میچ میں 21رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا،گرین شرٹس 194رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر172رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے خالد لطیف 46، شعیب ملک 40، عمر اکمل 32 اور شرجیل خان 30رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، آسٹریلیا کی جانب سے فلکنر نے 5،ایڈم زمپا نے 2 اور جوش ہیزلووڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، آسٹریلیا کے جیمز فلکنر کو میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو موہالی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی جانب سے پاکستانی نژاد عثمان خواجہ اور ارن فنچ نے اننگز کاآغاز کیا، آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 28 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب عثمان21 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوئے، آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 193رنز سکور کئے، آسٹریلیا کی جانب سے کپتان سٹیون سمتھ نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 43 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 61رنز بنائے جبکہ شین واٹسن 44، میکسوئل30 اور ارن فنچ 15 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور عماد وسیم نے دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں گرین شرٹس 194رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر172رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے خالد لطیف 46، شعیب ملک 40، عمر اکمل 32 اور شرجیل خان 30رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، آسٹریلیا کی جانب سے فلکنر نے 5،ایڈم زمپا نے 2 اور جوش ہیزلووڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، آسٹریلیا کے جیمز فلکنر کو میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔