ورلڈ ٹی ٹونٹی ،چیئر مین پی سی بی نے ہار کی تحقیقات کروانے کا اعلان کردیا

جمعہ 25 مارچ 2016 18:43

ورلڈ ٹی ٹونٹی ،چیئر مین پی سی بی نے ہار کی تحقیقات کروانے کا اعلان کردیا

موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء )ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کا سفر ختم ہونے کے بعد چیئر مین پی سی بی نے قومی ٹیم کی ہار کی تحقیقات کروانے کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھاکہ قومی ٹیم کی فٹنس اور تیاری ایسی نہیں تھی کہ ہم ورلڈ کپ جیت سکتے ، کھلاڑیوں میں گروپنگ کی خبروں اور شکست کی وجوہات کا تعین کرنے کے تحقیقات ہوں گی اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔