شام کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت بندکی جائے،اقوام متحدہ

شامی پناہ گزینوں کی اپنے گھروں کو واپسی کے لیے سازگار حالات کو یقینی بنایاجائے،عالمی مندوب ڈی مستورا

جمعہ 25 مارچ 2016 18:38

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ شام کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت فوری بند کی جائے،میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میستورا نے شام کے بحران کے حل سے متعلق تجاویزدیں ہیں جن کے مطابق شام میں بین الاقوامی معیارات کے مطابق ریاستی اداروں کی اصلاح کی جائے،انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کو یکسر طور مسترد کیاجائے، خواہ اس کا ذریعہ تنظیمیں ہوں یا افرادہوں، قومی اصول و ضوابط کے مطابق شامی فوج کی از سر نو تشکیل کی جائے،انہوں نے کہاکہ شامی پناہ گزینوں کی اپنے گھروں کو واپسی کے لیے سازگار حالات کو یقینی بنایاجائے،اور شام میں جنگ سے متاثر ہونے والے ہر شخص کی دیکھ بھال اور اسے انصاف کی فراہمی ممکن ہو،ان کا کہناتھا کہ شام کے اندرونی معاملات میں کسی بھی بیرونی مداخلت کو مسترد کردیناچاہئے۔

متعلقہ عنوان :