جان کیری برسلز پہنچ گئے،وزیراعظم اوربادشاہ سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف تعاون کی پیش کش کریں گے

جمعہ 25 مارچ 2016 18:36

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری دوروزہ دورے پربرسلز پہنچ گئے ۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری اپنے اس دورے کے دوران بیلجیم کے وزیر اعظم اور بادشاہ فیلپے سے بھی ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ وہ یورپی کمیشن کے سربراہ ژاں کلود یْنکر سے بھی ملیں گے۔

(جاری ہے)

کیری کی اس دورے کا مقصد برسلز حکومت کو دہشت گردی کے خلاف واشنگٹن کے تعاون اور یکجہتی کا اظہار ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جان کیری دہشت گردانہ حملوں کی تحقیقات کے سلسلے میں برسلز حکام کو تعاون کی پیشکش بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :