سعودی عرب میں جڑواں پاکستانی بچیوں کی (کل) سرجری ہوگی

شاہ سلمان کی خصوصی ہدایت پرکی جانے والی سرجری کی کامیابی کے 80 فیصد امکانات ہیں،ڈاکٹرز

جمعہ 25 مارچ 2016 18:33

سعودی عرب میں جڑواں پاکستانی بچیوں کی (کل) سرجری ہوگی

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) سعودی عرب کے طبی ماہرین نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خصوصی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے دو ننھی جڑواں پاکستانی بچیوں کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کے لیے سرجری کی تیاری شروع کردی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سرجری کا عمل ہفتے کے روز ریاض میں وزارت برائے نیشنل گارڈز کے زیراہتمام شاہ عبدالعزیز میڈیکل کمپلیکس میں قائم شاہ عبداﷲ چلڈرن اسپتال میں کیاجائے گا۔

ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ جڑیاں بچیوں کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کے لیے آپریشن کی کامیابی کے 80 فی صد امکانات موجود ہیں۔سعودی عرب کے شاہی دیوارن کے مشیر اور میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداﷲ بن عبدالعزیز الربیعہ نے بتایا کہ دو جڑواں پاکستانی بچیوں فاطمہ اور مشاعل اور کو شاہ عبداﷲ چلڈرن اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں آپریشن سے قبل ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے دونوں بچوں کے آپریشن کاجائزہ لیا ۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر الربیعہ نے بتایا کہ دونوں جڑواں بچیوں کا مجموعی وزن 20 کلو گرام ہے اوران کی سرجری کی کامیابی کے 80 فی صد امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں بچیاں سینے اور پیٹ سے جڑی ہوئی ہیں۔ ان کے سینے اور جگر کے وال باہم متصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپریشن کا مرحلہ سات گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے جس میں کم سے کم 20 سرجن حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :