قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ایک بار بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک ڈالا

جمعہ 25 مارچ 2016 18:26

قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ایک بار بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک ..

موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء ) قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ایک بار بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک ڈالا،میڈیا سے گفتگو میں کشمیریوں کا شکریہ اداکیا۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ بھارت میں پیار ملا جس کے لیے وہ بھارتی عوا م اور بالخصوص کشمیریوں کے شکر گزار ہیں ۔ بعدا زاں اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ بیان ”پڑھے لکھے “ لوگوں کے لیے دیا تھا ۔