پی آئی اے کو لمٹیڈ کمپنی بنا نے کے بعد قومی ایئرلائن کے فلائٹ آپریشن اور کارگو سروس کی منتقلی کا کوئی منصوبہ زیرغورنہیں، اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں ‘پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ترجمان دانیال گیلانی کا تردیدی بیان

جمعہ 25 مارچ 2016 18:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) کے ترجمان دانیال گیلانی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو لمٹیڈ کمپنی بنائے جانے کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن اور کارگو سروس کی منتقلی کا کوئی منصوبہ زیرغورنہیں، اس حوالے سے میڈیا پر آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لمٹیڈ کمپنی بنائے جانے کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن اور کارگو سروس کی منتقلی بارے میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،ایسا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ پی آئی اے لمٹیڈ کمپنی بننے کے بعد بہتر کام کرے گی

متعلقہ عنوان :