پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی ،وزارت پانی وبجلی کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جانا تھا

جمعہ 25 مارچ 2016 18:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی کردیاگیا،وزارت پانی وبجلی کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جانا تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کی پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی کردیاگیا،کمیٹی کے کنونیئر سردارعاشق گوپانگ موجود تھے۔وزارت پانی وبجلی کے مالی سال2009-10کے آڈٹ اعتراضات کمیٹی کے سامنے آڈٹ حکام کی جانب سے پیش کئے جانے تھے۔

متعلقہ عنوان :