پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے سیمینارکا انعقاد

جمعہ 25 مارچ 2016 18:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ ہسٹری کے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین ، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، فیکلٹی ممبران ، ملازمین اور طلباء طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر محبوب حسین نے کہا کہ پاکستان کا قیام جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے جنہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں سات سال کے مختصر عرصے میں قرار داد لاہور کو حقیقت کا روپ دیا۔ ڈاکٹر ساجد رشید نے بہترین لیکچر دینے پر ڈاکٹر محبوب حسین کو شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ کالج کی لائبریری میں قیام پاکستان سے متعلق کتابوں کا اضافہ کریں گے۔ بعد ازاں ڈاکٹر محبوب حسین کو کالج پرنسپل کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔