سانگھڑمنشیات فروشی میں ہول سیل کا مرکز بن گیا،چرس ،افیون سمیت دیگر منشیات کی کھلے عام فروخت

جمعہ 25 مارچ 2016 17:56

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) سانگھڑمنشیات فروشی میں ہول سیل کا مرکز بن گیا۔چرس،افیون ،ہیرون،بھنگ ،پان گھٹکا،کچی وپکی شراب ہو ل سیل میں فروخت ہو نے لگی ہے سانگھڑ پولیس خانہ پری کے طور پر مہینوں میں اکا دکا کاروائی کر کے بالا افسران کی آنکھوں میں دھول جونک رہی ہے۔سانگھڑمنشیات اور دیگر برائیوں کی روک تھا م میں پولیس کا اہم کردار ہو تا مگر سانگھڑ اور اس کے محلقہ علاقوں میں منشیات فروشی کی خرید فروخت عروج پر ہے منشیات کے استعمال سے نہ صرف نو جوان نسل تباہ ہو رہی ہے بلکہ اس لعنت کا شکار خواتین اور بچے بھی ہو رہے ہیں سانگھڑ کا شاہد ہی کو ئی ایسا علاقہ ہو گا جس میں منشیات فروشی نہ ہو رہی ہو ۔

منشیات فروشوں سے سانگھڑ پولیس ما ہا نہ اور ہفتوا رلا کھوں روپے منتھلی وصول کر کے خود آلہ کار بنی ہو ئی ہے منتھلیوں کی رقم کو سپا ہی سے لے کر ایس ایچ او اور پھر افسران تک پہنچا ئی جا تی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سانگھڑ شہرمیں منوں کے حساب سے چرس ،افیون بھنگ ،گھٹکے کا کاروبار کیا جا رہا ہے جب کے کچی شراب کی ہزاروں لیٹر روزانہ فروخت اور کسید جا ری ہے ۔

پکی شراب کے گھتے پر مسلمانوں کو سرے عام شراب کی فروخت جا ری ہے اس کے علاوہ رات نو بجے کے بعد شراب کا گھتہ بند ہو نے کی صورت میں شہر کے مختلف علاقوں میں منی گھتے شراب کی فروخت شروع کر دیتے ہیں اس کے علاوہ شراب کی فروخت فون کا ل پر ہو م ڈلیوری بھی کی جا رہی ہے اس طرح سانگھڑ منشیات فروشوں کی مکمل آماج گاہ بنا ہوا ہے یہ سب کچھ پولیس کی آشیر باد اور تعاون سے ہو رہا ہے سانگھڑ پولیس اعلٰی افسران کو خو ش کر نے اور اپنی نو کری کو بچا نے کے لئے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو اعتماد میں لیتے ہو ئے اکا دکا کاروائی دیکھا تے ہیں اور کاروائی کے بعد ان ہی لو گوں سے کا لے دھن کا گو رکھ دھندا کر وا کر منتھلیوں کے ریٹ میں اضا فہ کر دیا جا تا ہے اکا دکا کاروائی کو میڈیا میں ہا ئی لا ئٹ کر نے اور سستی شہرت پا نے کے لئے سانگھڑ پولیس فو ٹوسیشن کر وا کر اپنے آپ کو ایماندار اور فرض شناس بنا نے کے لئے میڈیا کا سہا را لیتے ہیں سانگھڑ کے پر امن شہریوں نے میڈیا اور سو شل میڈیا پر مختلف جرائم کی نشاندہی کر تے ہو ئے پولیس سے کاروائی کا مطا لبہ کیا مگر اصل اور بڑے منشیات فروشوں بیوپاریوں پر ہا تھ نہیں ڈالا جا رہا امن امان کی صورت حال پر بھی سوالیہ نشان ہے آئے روز شہر میں دکانوں کے تا لے تو ڑ کر شہریوں کو لو ٹا جا رہا ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹنڈو الہیار میں کچی شراب پینے سے 27افراد کی اموات ہو ئی اب سانگھڑ پولیس بھی ایسے ہی سانحے کے انتظا ر میں ہے سانگھڑ کے شہریوں نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے مطا لبہ کیا ہے کہ منشیات کے اصل اور بڑے بیو پا ریوں کے خلاف کاروائی کی جائے جب کہ شراب کے بھتوں پر شراب فروشی کو قا نون کے مطا بق پا بند کیا جا ئے تا کہ نو جوان نسل تباہ ہو نے سے بچ سکے۔

متعلقہ عنوان :