صوبائی حکومت دوردراز علاقوں کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے،ڈاکٹرامجدعلی

سوات میں سیاحت کے فروغ ،پانی ،بجلی ،تعلیم ،صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری دی ہے،وفدسے بات چیت

جمعہ 25 مارچ 2016 17:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت دوردراز علاقوں کی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ صوبے سے غربت اوراحساس محرومی کاخاتمہ ہوسکے۔ پشاور میں اپنے حلقہ نیابت پی کے۔

(جاری ہے)

82 سوات کے ایک نمائندہ وفدسے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ضلع سوات میں سیاحت کے فروغ ،پانی ،بجلی ،تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے متعدد منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

جن کاعلاقے میں بلاتفریق آغاز کیاگیاہے اور ان کی تکمیل سے کافی حد تک عوامی مسائل حل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نوجوانوں کو تعلیم وتربیت سے آراستہ کرنے کے ساتھ ان میں لیڈر شپ کے اوصاف پیدا کرنے کے لئے بھی اقدامات کررہی ہے تاکہ مستقبل میں وہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مناسب فیصلے کرسکیں اور اپنے ذمہ داریوں کواحسن طریقے سے اداکرسکیں۔ انہوں نے وفد کویقین دلایاکہ وہ حلقے کے عوام کودرپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اوران کے بتدریج حل کے لئے اپنی تمام ترتوانا ئیاں صرف کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :