کشمیر پاکستان کے لیے ناگزیر ہے اس پر مؤ قف اصولوں پر مبنی ہے‘ مولانا فضل الرحمن

بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف متوجہ ہو جائے تو حالات بہتری کی طرف جا سکتے ہیں‘ سربراہ جے یو آئی (ف)

جمعہ 25 مارچ 2016 17:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کے لیے ناگزیر ہے اس پر پا کستان کا مؤ قف اصولوں پر مبنی ہے ،بین الاقوامی برادری کشمیر کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرے ، مسئلہ کشمیر کاحل استصواب رائے میں میں ہے ۔مولانامحمد امجد خان کے مطابق وہ بحرین میں پارلیمانی امور کے وزیر شیخ غا ئم فضل البغینی اور مختلف حکومتی عہدے داروں سے ملا قاتیں کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔

اس موقع پر مو لانا سعید یوسف ،مفتی ابرار احمد ،مولا نا سید ہدایت اﷲ شاہ اور دیگر مو جود تھے ۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن کے لیے کوشاں ہے اور ہمسائیہ ممالک سے بہتر تعلقات کے فارمولے عمل پیرا ہے ۔

(جاری ہے)

پاک بھارت تعلقات کی بہتری میں رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے اس کے حل کی طرف بھارت متوجہ ہو جائے تو حالات بہتری کی طرف جا سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تحفظ اور سلامتی پر پوری قوم متحد ہے ۔پاکستان اور پا کستانی قوم دہشت گر دی کے سخت مخالف ہیں ہمیشہ پا کستان نے دہشت گر دی کے واقعات کی مذمت کی ہے خود پا کستان دہشت گر دی ک شکار رہا ہے اس کے نتیجے میں بڑا جانی نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ مالی نقصان بھی اٹھا نا پڑا ۔انہوں نے کہا کہ برسلز میں دہشت گر دی کی جے یو آئی شدید مذمت کرتی ہے اور ایسے واقعات کو دنیا کے امن خلاف گہری سازش سمجھتی ہے ۔

بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں ۔انہوں نے ا س بات پر زور دیا کہ دہشت گر دی کے واقعات کو روکنے کے لیئے پوری دنیا سمیت عالمی اداروں کو سوچنا ہو گا اور اس کے مستقل حل کے لیئے پالیسیوں پر اثر نو غور کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی کونے بد امنی واقعات قابل مذمت ہی نہیں قابل نفرت بھی ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا ہر انسان امن کاخواہشمند ہے امن کے آنے سے ہی ہر طرف خوشخالی آئے گی ۔