پی ٹی وی نے اپنے نشریاتی نیٹ ورک کو بڑھانے کے لئے بلوچستان میں نئے بوسٹرز نصب کئے ہیں

جمعہ 25 مارچ 2016 17:30

پی ٹی وی نے اپنے نشریاتی نیٹ ورک کو بڑھانے کے لئے بلوچستان میں نئے بوسٹرز ..

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن نے اپنے نشریاتی نیٹ ورک کو بڑھانے اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے بلوچستان میں نئے بوسٹرز نصب کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ حکومت بلوچستان نے ایک فہرست جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں پی ٹی وی کے 19 نئے بوسٹرز کی ضرورت ہے جبکہ ایک بوسٹر نوشکی میں نصب کیا گیا ہے۔ پی ٹی وی نے دیگر بوسٹرز کی تنصیب کے لئے بلوچستان کے مختلف حصوں میں سروے کئے ہیں۔ منصوبے کے مطابق پی ٹی وی بلوچستان کے مختلف علاقوں جھل مگسی، جعفر آباد، ہرنائی، مسلم باغ، کنڈی، شیرانی، بلدیا، دالبندین، تافتان، موسیٰ خیل اور بسما میں بوسٹرز لگائے گی۔

متعلقہ عنوان :