چینی کسٹم حکام نے غیر ملکی میل کے ذریعے نشہ آورمنشیات کی درآمد ناکام بنا دی

جمعہ 25 مارچ 2016 17:24

ڈالیان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) جنوبی اور شمال مشرقی چین کے کسٹم حکام نے مبینہ طور پرایتھوپیا اور امریکہ سے بھیجنے جانے والے منشیات کے پودے ضبط کئے ہیں، 4مارچ کو ڈالیان کسٹمزنے 500گرام سے زائد کھت پتے جن میں ایمپھیتامائن جیسا نشاط انگیزمواد موجود ہوتا ہے، والے سات میل باکس پکڑے۔ان میل باکسزپر درج پتہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ پتے ڈالیان میں ایک یونیورسٹی ڈورم کو ایتھوپیا سے بھیجے گئے تھے تاہم ان میں بھیجنے یا وصول کرنے والے کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ بات ڈالیان کسٹم دفتر نے ایک بیان میں بتائی ہے۔ دفتر نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ مقامی حکام نے دو غیر ملکی مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایک اور کیس میں جنوبی چین کے گوانگ ڈوم کے خارجی و داخلی معائنے اور قرنطینہ بیورو نے 25فروری کو امریکہ سے ایک ای کامرس پیکج میں 400گرام خٹک بھنگ کا جوہر پکڑا، ایکسرے مشین استعمال کرنے والے ایک انسپکٹر نے اسے پیکج میں سیاہ چائے کی ایک تہہ کے نیچے پڑا ہوا دیکھا۔

(جاری ہے)

یہ بان بیورو کے ایک بیان میں بتائی گئی ہے۔ یہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی غیر ملکی ای کامرس پیج میں بھنگ کے جوہر کی علامات پائی گئی ہیں۔ مقامی حکام نے مارچ کے اوائل میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا اور بھنگ کے جوہر کی درآمد کیلئے استعمال کیا جانے والا ای کامرس اکاؤنٹس بند کر دیا۔

متعلقہ عنوان :