نیپال اور چین کے درمیان ایندھن کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط

جمعہ 25 مارچ 2016 17:23

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) نیپال نے چین کے ساتھ ایندھن کی فراہمی کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں،ایندھن کی قلت والا یہ ملک بیجنگ کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینیکی کوشش کر رہا ہے، اس معاہدے پر نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی کے دورہ بیجنگ کے دوران دستخط کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک نے بیجنگ میں جاری کئے جانے والے ایک مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ طرفین چین سے نیپال کو پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کے بارے میں تجارتی معاہدہ کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیپال کوایندھن کی فراہمی کے سلسلے میں بھارت پر بہت زیادہ انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :