چین عالمی امن کے تحفظ میں اہم قوت بن چکا ہے،وزیراعظم لی کی چیانگ

مشکلات کے مقابلے میں زیادہ امیدیں ہیں،سمپوزیم میں کارخانہ داروں سے خطاب چین اپنی سرکاری ملکیت کے کارخانوں کو بتدریج نجی اور غیر ملکیوں کی شراکت کیلئے کھول دے گا

جمعہ 25 مارچ 2016 17:17

باؤ؍ ہائینان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) وزیراعظم لی کی چیانگ نے گزشتہ روز باؤ فورم برائے ایشیاء (بی ایف اے) میں شرکت کرنے والے کارخانہ داروں کو اس یقین دہانی کا اعادہ کرتے ہوئے کہ چینی مارکیٹ کھلی رہے گی، عالمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ چینی وزیراعظم نے انتہائی جنوبی جزیرہ صوبہ ہائینان میں سالانہ کانفرنس کے موقع پر ایک سمپوزیم میں کارخانہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’مشکلات کے مقابلے میں زیادہ امیدیں ہیں‘‘ڈیلائٹی کے عالمی چیئرمین ڈیوڈ کوریک شنک نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم چین میں یہاں اپنے نئے مستقبل کو فروغ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال چین میں کمپنی کی صد سالہ سالگرہ ہو گی۔کوریک شنک نے کہا کہ چینی کمپنیوں نے خود کو نئی اقتصادی حقیقت کے پیش نظراصلاحات اور طرز نو پر عمل کرنے کے پیش نظر چین کی حمایت کیلئے وقف کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ انہیں ڈیلائٹی کو چینی کارخانہ داروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے دیکھ کر مسرت ہوئی ہے اور یہ کہ چین اس عمل کو یقینی بنانے کیلئے کام کرے گا کہ بلا امتیاز ملکیت تمام کارخانہ داروں کیلئے پلینگ فیلڈ کی سطح کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چین بتدریج ان صنعتوں کوجن پر سرکاری ملکیت کارخانہ داروں کی اجارہ داری ہے نجی و غیر ملکی کمپنیوں کی شراکت داری کیلئے کھول دے گا تاہم انہوں نے اس امر کی وضاحت نہیں کی کہ کن صنعتوں کو کھولا جائے گا۔ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کے چیئرمین تکیشی یوچی یامادا نے کہا کہ کمپنی کو چین کی سبز پیداوار میں کردار ادا کرنے پر خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چین کے اپنی مالیاتی مشکلات سے نمٹنے کی کوشش کے پیش نظر جاپانی کمپنیوں کیلئے جاپانی کمپنیوں کے کردار کودیکھتے ہیں، چینی کمپنیوں کی شراکت سے ٹویوٹا نے گزشتہ سال چین میں1.3 ملین کاریں فروخت کیں، کمپنی نے گزشتہ سال اکتوبر میں چین میں اپنی ہائی برڈ کاروں کی دو کی فروخت شروع کی۔وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ چین اپنے اقتصادی عبوری دور کے طور پر سبز ترقی پر عمل کر رہا ہے اور توانائی کی نئی اقسام کے ذریعے چلنے والی گاڑیوں کی تیاری کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہیں گے کہ جاپانی کمپنیاں بالخصوص ٹویوٹا نئی توانائی گاڑیوں کے بارے میں چینی کار کمپنیوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی مارکیٹ کھلی ہے اور غیر ملکی کمپنیوں کیلئے زیادہ کھلی رہے گی۔ چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین کئی ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدوں کے بارے میں مذاکرات کر رہا ہے اور وہ علاقائی، جامع ، اقتصادی پارٹنر شپ کے قیام کے بارے میں دوسرے ایشیائی ممالک کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔

چین کی کار ساز کمپنی گیلی کے چیئرمین لائی شوفو نے کہا کہ ان کی کمپنی ہائی برڈ کاروں کیلئے بیٹری ٹیکنالوجی کے بارے میں ٹویوٹا سے تعاون کر رہی ہے۔ چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین ہائی برڈ کار کی طرح ہے کیونکہ روایتی اورنئے ڈرائیور دونوں معیشت کو فروغ دے رہے ہیں۔یوریشین ریسورس گروپ کے بورڈ آف منیجر کے چیئرمین مچکی وچ الیگزینڈر اینتونیووچ نے کہا کہ قازقستان نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے اورچین کے ملک میں بڑے پاور پلانٹس اور اسٹیل پلانٹس کی تعمیر کے منصوبوں سے استفادہ کیا ہے۔

لی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 50 سے زائد منصوبوں کے بارے میں تعاون کے سلسلے میں عبوری معاہدے طے پا گئے ہیں،دونوں ممالک کو مساوی تعاون کیلئے کام کرنا چاہیے۔بلومبرگ کے ایڈیٹر انچیف جان مائیکل تھویٹ نے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے بارے میں بات کی۔ وزیراعظم لی نے کہا کہ اے آئی آئی بی بین الاقوامی عام طریقے کے مطابق قائم کیا گیا ہے اور یہ ایشیائی ترقیاتی بینک جیسے اداروں کے متوازن کام کر رہا ہے اور یہ موجودہ بین الاقوامی نظام کے مخالف نہیں ہے۔ چینی وزیراعظم نے کہا کہ عالمی امن اور عالمی آزادانہ تجارتی نظام کو سربلند رکھنے کے عزم کے ساتھ چین عالمی امن کے تحفظ اور عالمی اقتصادی بحالی کی حمایت کرنے میں ایک اہم قوت بن گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :