وزیراعلیٰ پنجاب نے تحصیل ہیڈکوارٹر چشتیاں کو اپ گریڈ کرنے کا وعدہ پورا کردیا ،چوہدری احسان الحق باجوہ

جمعہ 25 مارچ 2016 17:17

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری احسان الحق باجوہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے 15کروڑ روپے کی لاگت سے تحصیل ہیڈکوارٹر چشتیاں کو اب گریڈ کرنے کا وعدہ پورا کردیا ہے 9کروڑ روپے کی لاگت سے ایمرجنسی وارڈ سمیت 40بیڈ اکا آرتھو پیڈک یونٹ کی تعمیر تحصیل ہسپتال میں شروع کر دی ہے جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل وغیرہ کے حادثات میں زخمی ہونے والے مریضوں کی ہڈیوں کے مفت آپریشن کیے جائیں گے آئندہ تحصیل ہسپتال میں دل وارڈ ،ٹی بی وارڈ ،جدید و ینٹی لٹر یونٹ الٹراساؤنڈ مشین ،ڈائلسز مشین ودیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے حکومت پنجاب سے بات چیت جاری ہے انہوں نے تحصیل ہسپتال چشتیاں میں اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے چشتیاں چوہدری ارشد محمود سدھو،ایم ایس تحصیل چشتیاں ڈاکٹر محمد انور کھرل ،امیدوار چیئرمین شپ بلدیہ ملک ظفر اقبال ،کوکب ویلفیئر سینٹر کے صدر ملک محمد ارشد کے ہمراہ میڈیا کے سوالوں کے جواب میں بتایا کہ 66لاکھ روپے کی لاگت سے ہسپتال کی اندرونی سڑک کی تعمیر ،ٹف ٹائلز کی تنصیب ،16لاکھ روپے سے وارڈز کی مرمت ،20لاکھ روپے کی رقم سے جدید ڈینٹیل یونٹ ،20لاکھ روپے سے آنکھوں کے آپریشن کے لیے جدید مشین کی فراہمی کے علاوہ 15لاکھ روپے کی لاگت سے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیا ہے انہوں نے بتایا کہ حادثہ میں ہڈی کے معمولی فریکچر پر نجی ہسپتالوں کا عام ڈاکٹر 30سے 50ہزارروپے وصول کرتاہے چنانچہ چشتیاں میں ہڈی وارڈ کی تعمیر کے بعد لوگوں کو مقامی طور پر مفت سہولتیں میسر آسکیں گی انہوں نے بتایا کہ حکومت نے چشتیاں کے دو قصبات بخشن خاں ،10فورڈواہ میں رورل ہیلتھ سنٹرز تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے انہوں نے تحصیل ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے معائنہ کے بعد آرتھوپیڈک ہسپتال کے لیے جگہ دیکھی اور مختلف ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :