کراچی، وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل نے بلند و بالا عمارتوں سے گیس کنکشن پر پابندی ہٹانے کی سمری وزیر اعظم سیکرٹریٹ ارسال کردی
جمعہ 25 مارچ 2016 17:13
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل نے گیس کنکشن پر پابندی ہٹانے کی سمری وزیر اعظم سیکریٹیریٹ کو ارسال کردی ہے۔ وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے ایسو سی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے سینئر نائب چیرمین عارف جیوا کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوامی اور تعمیراتی صنعت کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے آباد کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف عوامی امنگوں کی حامل پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں اور بہت جلد عوام کو خوش خبری ملے گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں گیس کی قلت کے نتیجے میں ستمبر دو ہزار گیارہ میں بلند و بالا عمارتوں کو گیس کنکشن پر پابندی عائد کی گئی تھی لیکن موجودہ حکومت نے تعمیراتی شعبے کو ریلیف دینے کے لئے آباد کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.