وزیراعلیٰ شہبازشریف اورسکول کے بچوں کے مابین دلچسپ سوال جواب
بچوں کے اردو کیساتھ انگریزی زبان میں جواب، وزیراعلیٰ کا خوشی کا اظہار ، بچوں کو شاباش دی
جمعہ 25 مارچ 2016 17:07
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور کے نواحی گاؤں کرباٹھ میں گورنمنٹ ہائی سکول کے اچانک دورے کے دوران وہاں امتحان کیلئے آئے بچوں سے سوال بھی پوچھے۔
(جاری ہے)
بچوں نے اردو کے ساتھ انگریزی زبان میں جواب دیئے جس پر وزیراعلیٰ نے خوشی کا اظہار کیا اور بچوں کو شاباش دی اورمحنت،محنت اورمحنت سے پڑھائی کرنے کی تلقین کی جبکہ اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ بھی محنت کے ساتھ پاکستان کے مستقبل کے معماروں کی کردارسازی اورتعلیم پربھر پور توجہ دیں۔
بچوں نے وزیراعلیٰ سے آٹوگراف بھی لئے۔وزیراعلیٰ نے سکول کے ایک ایک کلاس روم میں گئے اوروہاں بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا تفصیل سے جائزہ لیا۔اس موقع پروزیراعلیٰ نے کلاس رومز کی حالت بہتر بنانے اور صفائی کے نظام میں بہتری کیلئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں ۔وزیراعلیٰ دو گھنٹے سے زائد سکول میں رہے اورسکول کی پوری عمارت کا تفصیل کیساتھ دور ہ کیا ۔وزیراعلیٰ نے بچوں کیساتھ سکول کے اساتذہ کے ساتھ ہاتھ ملائے اورتعلیمی سرگرمیوں کے بارے پوچھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.