وزیراعلیٰ پنجاب کابغیر پروٹوکول شاہدرہ ہسپتال اور کرباٹھ میں سکول کا اچانک دورہ
ہسپتال کے مختلف وارڈز اور آپریشن تھیٹرز کامعائنہ کیا، صفائی کے انتظامات اور طبی آلات و مشینری کاجائزہ لیا مفت ادویات کی عدم دستیابی کی شکایت پر برہمی کا اظہار، ڈیوٹی پر مقررہ وقت پر نہ پہنچنے پر ایم ایس کی سرزنش بچے قوم کا مستقبل ہیں، انہیں بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بچوں سے سوالات کئے اور درست جوابات پر انہیں شاباش دی،اساتذہ سے مسائل بھی پوچھے
جمعہ 25 مارچ 2016 17:07
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بغیر پروٹوکول گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ اور لاہور کے نواحی گاؤں کرباٹھ میں گورنمنٹ ہائی سکول کے اچانک دورے کئے۔ وزیراعلیٰ نے شاہدہ ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں اور سکول میں طلبا کو مہیا کی جانے والی تعلیمی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ کے دونوں دورے 4 گھنٹے تک جاری رہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف غیر اعلانیہ دورے پر شاہدرہ ہسپتال پہنچے اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ بعض مریضوں کی جانب سے مفت ادویات نہ ملنے کی شکایت پر وزیراعلیٰ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اورکہا کہ مفت ادویات کی فراہمی کیلئے اربوں روپے فراہم کئے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود مریضوں کو ادویات کا نہ ملنا افسوسناک امر ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.