شمالی کوریا میں گرفتارامریکی شہری کا فوجی راز چوری کرنے کی کوشش کا اعتراف

جمعہ 25 مارچ 2016 16:57

پیانگ یانگ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) شمالی کوریا میں گرفتار کوریائی نژاد امریکی شہری نے اعتراف کیا ہے کہ وہ فوجی راز چوری کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پیونگ یانگ میں میڈیا کے سامنے کِم ڈونگ چْل نے یہ اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کی ہے۔کِم ڈونگ چْل نے قبل ازیں کہا تھا کہ اس نے امریکی شہریت اختیار کر لی تھی اور اسے گزشتہ برس اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :