زخمی فلسطینی کو سر میں گولی مارنے والااسرائیلی فوجی گرفتار

جمعہ 25 مارچ 2016 16:57

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) اسرائیلی حکام نے کہا ہے زخمی فلسطینی کو سر میں گولی مارنے والے فوجی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح سے گولی مارنا اسرائیل ڈیفنس فورس کی اقدار کے خلاف ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعہ کی ابتدائی تحقیقات کے بعد ملٹری پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔گولی مارنے والے فوجی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں اسرائیلی فوجی زخمی فلسطینی کو سر میں گولی مارتے ہوئے دیکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :