حویلیاں ۔ ڈی آئی خان موٹر وے کیلئے اراضی کے حصول کا عمل آئندہ سال سے شروع ہو جائے گا، حکومت نے پی ایس ڈی پی میں فنڈز مختص کر دیئے، حویلیاں ۔ ڈی آئی خان موٹر وے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کا حصہ ہے

جمعہ 25 مارچ 2016 16:55

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) حویلیاں ۔ ڈی آئی خان موٹر وے کیلئے اراضی کے حصول کا عمل آئندہ سال سے شروع ہو جائے گا۔، حکومت نے اس مقصد کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔ حویلیاں ۔ ڈی آئی خان موٹر وے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کا حصہ ہے۔

سرکاری ذرائع نے جمعہ کو ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی روٹ کے پہلے سیکشن کوئٹہ سے گوادر تک کا کام رواں سال کے آخر تک مکمل ہو گا۔ مغربی روٹ پر فاٹا، ژوب اور گوادر میں قائم یونیورسٹیاں بھی رواں سال سے کام شروع کر کے مذکورہ علاقوں سے سی پیک کیلئے معیاری انسانی وسائل تیار کریں گی۔

(جاری ہے)

46 ارب ڈالر سی پیک منصوبے کے 35 ارب ڈالر توانائی کے شعبے کیلئے مختص ہیں جبکہ 9.5 ارب ڈالر اور ایک ارب ڈالر ہائی ویز، ریلویز اور گوادر پر خرچ ہوں گے۔ نیا گوادر ایئر پورٹ بھی منصوبے کا حصہ ہے اور اس پر کام کا آغاز رواں سال کے وسط سے شروع ہو گا۔ چیئرمین سی پیک میجر جنرل ظہیر شاہ نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان ریلوے ٹریک، تیل پائپ لائن، آپٹک فائبر، اور روڈ انفراسٹرکچر تعمیر کئے جائیں گے۔ چین میں پاکستان کے سفیر کے مطابق پاکستان میں 13 ہزار سے زائد چینی مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :