ورلڈ ٹی ٹونٹی ، وہاب ریاض نے 5سال بعد دوبارہ موہالی پر یادگا ر سپیل کرڈالا

جمعہ 25 مارچ 2016 16:46

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، وہاب ریاض نے 5سال بعد دوبارہ موہالی پر یادگا ر سپیل کرڈالا

موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء )ورلڈ ٹی ٹونٹی کے اہم میچ میں پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے 5سال بعد ایک بار پھر موہالی پر یادگا ر سپیل کرڈالا ۔

(جاری ہے)

30سالہ وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے خلاف اہم مقابلے میں اپنے پہلے اوور میں عثمان خواجہ کو یارکر پر بولڈ کیااور پھر اپنے دوسرے اوور میں ڈیوڈ وارنر کی مڈل سٹمپ اکھاڑی، وہاب نے اپنے 4اوورز میں 35رنز دیکر 2شکار کیے ۔ یاد رہے کہ وہاب ریاض نے اسی گراؤنڈ پر 2011ء کے ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف سیمی فائنل مقابلے میں 46رنز دیکر 5شکار کیے تھے۔