پشاور ‘ دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ‘ دوسرا زخمی

جمعہ 25 مارچ 2016 16:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) پشاورمیں دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود سول کالونی میں پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی کی بناء پر مخالف گروپ نے اچانک فائرنگ شروع کردی ۔فائرنگ سے قاضی خان نامی شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا ‘ ایک اور شخص شکور خان زخمی ہوگیاپولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :