بڑے ہدف کا تعاقب، شرجیل خان نے آسٹریلوی باولنگ اٹیک پر دھاوا بول دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 25 مارچ 2016 16:43

بڑے ہدف کا تعاقب، شرجیل خان نے آسٹریلوی باولنگ اٹیک پر دھاوا بول دیا
موہالی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2016ء) شرجیل خان نے آسٹریلوی باولنگ اٹیک پر دھاوا بول دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم میچ موہالی میں کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر شرجیل خان نے اننگ کے آغاز کے میں ہی آسٹریلوے باولنگ اٹیک پر دھاوا بول دیا ہے۔ شرجیل خان 19 گیندوں پر 30 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔