سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق سندھ حکومت کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی

جمعہ 25 مارچ 2016 16:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق سندھ حکومت کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی ۔ماحولیاتی آلودگی از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی ‘جس میں سندھ حکومت کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قراردیدیا گیا ۔

(جاری ہے)

جسٹس خلجی عارف حسین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں اسلام آباد کراچی کا مقابلہ کر رہا ہے ‘آلودگی کے باعث اسلام آباد والوں کو کہیں اور منتقل ہونا پڑیگا ‘کراچی میں آلودگی کم کرنے کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے۔

چیف جسٹس انورظہیر جمالی نے کہا کہ سندھ حکومت ایسی رپورٹ سے کیا ثابت کرنا چاہتی ہے، سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے آلودگی میں کمی کے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :