لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی مہم کے دوران شیر ، چیتوں ، جنگلی بلیوں ،زندہ جانوروں اور پرندوں کی نمائش روکنے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد سے متعلق محکمہ وائلڈ لائف سے کارکردگی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 25 مارچ 2016 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت کے روبرو روبرو درخواست گزار فریال گوہر کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی واضع ہدایات کے برعکس انتخابی مہم کے دوران امیدواروں نے شیروں اور چیتوں کو انتخابی مہم کا حصہ بنایا اور ان کی نمائش کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنگلی جانوروں کو قدرتی ماحول فراہم کرنے کی بجائے انتخابی مہم کا حصہ بنانا جانوروں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جانوروں کے تحفظ کے لئے قائم وائلڈ لائف کمیشن نے بھی جنگلی جانوروں کے تحفظ کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔جس پر عدالت نے محکمہ وائلڈ لائف سے کارکردگی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی۔