ارجنٹائن کے سبکدوش ہونے والے سفیر روڈ ولوفوجے مارٹن سارویا کی وزیر مملکت انوشہ رحمن سے ملاقات

جمعہ 25 مارچ 2016 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے آج ارجنٹائن کے سبکدوش ہونے والے سفیر روڈ ولوفوجے مارٹن سارویا سے الوداعی ملاقات کی ،ٹیلی کام ممبر مدثر حسین بھی ملاقات میں موجود تھے۔پاکستان مین آئی ٹی کے شعبے میں غیر معمولی ترقی کے سلسلہ میں مسلسل کاوشوں کے لیے وزیر مملکت کے نمایاں کردار کو سراہا ۔

یہ کامیابیاں نہ صرف مقامی سٹیک ہولڈرز میں بلکہ عالمی سطح پر بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں ۔ سفیر نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے دیہی علاقوں میں لوگوں کو ٹیلی کام سہولیات فراہم کرنے اور دیگر علاقوں سے ان کے رابطہ بحال کرنے کے سلسلہ میں وزیر مملکت کی کوششوں کو خاص طور پر سراہا اور اس بات کی بھی تعریف کی کہ انہوں نے معاشرہ کے پسماندہ ماحول کو روزگار فراہم کرنے کے قابل بنا دیا وزیر مملکت نے ارجنٹینا کے سفیر کے پاکستان میں مکمل ہونے والے 12 سال پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور دونوں ممالک کے مابین ٹیلی کام اور آئی ٹی کے شعبہ میں شراکت اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر خصوصاً دیہی علاقوں میں ڈیئن سفارتی کردار پر خراج تحسین پیش کیا روڈ ولوفوجے مارٹن سارویا نے موجودہ حکومت کی دوستانہ سرمایہ کاری اور بزنس پالیسیوں کو سراہا جس نے ملکی معیشت کو ترقی کے صحیح راستہ پر گامزن کر دیا ہے ٹیلی کام کا شعبہ ملکی ترقی میں بہت بڑا حصہ دار ہے ۔

(جاری ہے)

انوشہ رحمن نے آگاہ کیاکہ موبائل ہینڈ سیٹ کی مقامی تیاری ایک بہت بڑی رکاوٹ تھی جو کہ اب ایک حقیقت بن گئی ہے ۔ ہماری دوستانہ سرمایہ کاری پالیسیوں کے باعث ہائیر اور جی5 نے موبائل ہنڈ سیٹ کی مقامی طور پر تیاری شروع کر دی ہے اور ددیگر بہت سی کمپنیاں بھی اس معاملے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں ۔ ہمارا یہ خواب ہے کہ ہم ملک پاکستان کو ایک جدید اور ترقی یافتہ ریاست بنا دیں اس لئے ہماری توجہ ” ڈیجیٹل پاکستان“ اور تیز ترین ڈیجیٹلائزیشن“ پر مرکوزہے وزیر مملکت نے مزید بتایا کہ 3Gاور4G خدمات میں شاندار کامیابی کے بعد بہت کم عرصہ میں 3G استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 26 ملین سے بڑھ گئی ہے اور اس میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے اسی طرح براڈ بینڈ میں بھی15% سے بڑھ گئی ہے جو کہ تین سال قبل3% سے بھی کم تھی ۔

وزیر مملکت انوشہ رحمن نے سبکدوش ہونے والے سفیر کے قابل تحسین خدمات کو سراہا اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی ۔