مارچ 2018 میں 8سے 9 ہزارمیگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائیگی‘ گزشتہ سال بجلی کی پیداوار 16900 میگا واٹ تھی ‘رواں سال کے آخر تک 18 ہزار میگا واٹ ہدف رکھا ہے‘ جہاں بجلی کے بقایا جات ہونگے وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہوگی‘ خیبر پختونخوا میں لائن لاسز باعث لوڈشیڈنگ ہورہی ہے‘ دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 70فیصد اراضی حاصل کی ہے ‘پچھلی حکومتوں نے اراضی حاصل کئے بغیر ڈیم کا دو مرتبہ افتتاح کیا اگر ڈونرز نہ بھی آئے تو حکومت اپنے وسائل سے ڈیم تعمیر کرے گی

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے میں وقفہ سوالات کے دوران سوالوں کے جوابات

جمعہ 25 مارچ 2016 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ مارچ 2018 میں آٹھ سے نو میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائیگی‘ گزشتہ سال بجلی کی پیداوار 16900 میگا واٹ تھی جبکہ رواں سال کے آخر تک 18 ہزار میگا واٹ ہدف رکھا گیا ہے‘ جہاں بجلی کے بقایا جات ہونگے وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہوگی‘ خیبرپختونخوا میں لائن لاسز کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے‘ دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 70فیصد اراضی حاصل کرلی گئی ہے جب مکمل اراضی حاصل ہوگی تبھی ڈونرز ایجنسیاں آگے آئیں گے‘ پچھلی دور حکومتوں نے اراضی حاصل کئے بغیر ڈیم کا دو مرتبہ افتتاح کیا اگر ڈونرز نہ بھی آئے تو حکومت اپنے وسائل سے ڈیم تعمیر کرے گی‘ وزارت قومی صحت نے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ پاکستان کے پچیس اضلاع ہیپاٹائٹس کے خطرے سے دوچار ہیں ‘ ہیپاٹائٹس کے مرض پر قابو پانے کے لئے بی او سی کے 9.7 فیصد مریض موجود ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی صدارت میں ہوا وقفہ سوالات کے دوران ہی حکومتی اتحاد جماعت جے یو آئی کی ممبر قومی اسمبلی نعیمہ کشور خان نے کہا کہ 21 ویں اجلاس سے سوالات موخر کئے گئے ہیں آخر ایسا کیوں ہے۔ اگلے روٹا کے دن ان سوالوں کے جواب دیئے جائیں ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے وزارت داخلہ کے افسران کو طلب کرلیا پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی غذائی تحفظ رجب علی بلوچ نے کہا کہ کاٹن کی پیداوار ‘ بیج اور دیگر چیزیں ٹیکسٹائل کی وزارت کے پاس ہے اصولاً یہ ہمارے پاس ہونی چاہئے ایران کے صدر سے زراعت کے شعبے میں ترقی اور برآمدات کو آگے بڑھانے کیلئے بات چیت کی جائے گی۔

وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے کہا کہ حج 2016 کیلئے پی آئی اے کے ساتھ معاملات زیر بحث ہیں ابھی تک ان کا جواب نہیں ملا ان کا جواب آنے کے بعد ایوان کو آگاہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ کے بالکل قریب رہائش مہنگی ہے اور زیادہ تر متوسط طبقہ حج کیلئے جاتا ہے اور وہ اس کی استطاعت نہیں رکھتے 2013 میں دو لاکھ 72ہزار اور 2015 میں دو لاکھ 62ہزار کی گئی ہے اور حج فارمولہ کے مطابق ایک لاکھ اسی ہزار حجاج ہر سال پاکستان سے حج کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔

حرم کی توسیع کے حوالے سے تعمیری کام کی وجہ سے حجاج کی تعداد بیس فیصد کم کی گئی ہے اور بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک نے بھی حجاج میں کمی کی ہے وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ایک ماہ ہیپاٹائٹس کی دوائی جو 32ہزار کی پاکستان میں ملتی تھی وہ 5668 روپے میں دستیاب ہے ادویات کی فراہمی صوبوں کا کام ہے اور وزارت صحت صرف تکنیکی معاونت ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر فراہم کرتی ہے۔

صوبائی حکومتوں کو اپنے بجٹ متاثرہ اضلاع کے ہسپتالوں میں زیادہ فنڈز دیئے جائیں ہیپاٹائٹس کے حوالے سے شعور دینے کے حوالے سے صوبے اور وفاق دونوں اخراجات کرتے ہیں۔ وزیر مملکت برائے مذہبی امور مفت حج کا کوئی قدم حکومت نہیں اٹھاتی اور آبادی کے تناسب سے کوٹہ کا تعین کیا جاتا ہے۔ امیگریشن معاملے پر سعودی حکومت سے بات کی جائے گی اور بائیو میٹرک نظام کے تحت پاکستان میں ای امیگریشن کا نظام بہتر کیا جائے گا۔

حج کوٹہ میں پچاس فیصد حکومت کا ہے اور پچاس فیصد نجی ٹورز آپریٹرز کے لئے مختص ہے۔ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ ہمارا کوئلہ اس قابل نہیں کہ ہم اس سے بجلی پیدا کرسکیں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں سے 2017 سے 2018 تک پیداوار حاصل ہوتی بجلی کے ٹیرف کا تعین نیپرا کرتا ہے اور پوری دنیا میں ساٹھ فیصد بجلی کوئلے سے پیدا ہوتی ہے اور قیمت آٹھ روپے سے زیادہ ہے۔

سندھ میں پورٹ قاسم اور جامشورو میں چار کوئلے سے بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ پنجاب حکومت اپنے پیسوں سے بجلی پیدا کررہی ہے دیگر صوبوں کو بھی اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کی ذمہ داری ہے اور ڈیجیٹل میٹرز کو رواں سال کے آخر میں تبدیل کرلئے جائیں گے بجلی کے ٹیرف میں کمی بھی کی جارہی ہے اکتوبر 2015 میں 1.8 روپے نومبر میں 2.6 روپے اور دسمبر میں 3.8 فیصد کی گئی تھی پچھلے سال 16900 اور رواں سال کے آخر تک 18 ہزار میگا واٹ تک بجلی پیدا کی جائیگی اور مارچ 2018 میں آٹھ سے نو ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی لائن لاسز کو کم کرنے کے لئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر جرگہ سسٹم کرنے کے لئے پی ٹی آئی کے کورٹ میں بال پھینکتا ہوں کہ وہ وصولیوں کو یقینی بنانے میں مدد ملے۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے غذائی تحفظ رجب علی بلوچ نے کہا کہ چاول کی پیداوار ہر سال بڑھ رہی ہے اور وزیراعظم کی جانب سے کاشتکاروں کیلئے پانچ ہزار فی ایکٹر دیا گیا ہے پارلیمانی سکیرٹری برائے ہاؤسنگ سید ساجد مہدی نے کہا کہ میرٹ پر مکانوں کی الاٹمنٹ کی جاتی ہے 1995 سے مکانوں کی الاٹمنٹ پر پابندی تھی مگر موجودہ حکومت نے اس پر پابندی اٹھا لی ہے۔

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ پچھلی دو حکومتوں کے دور میں دیامر بھاشا ڈیم کی بغیر کسی کام کے افتتاح کیا بیرون ملک ڈونرز کی جانب سے اگر فنڈ نہیں ملا تو حکومت اس ڈیم کو اپنے وسائل سے تعمیر کرے گی 70 فیصد اراضی اس ڈیم کیلئے حاصل کرلی گئی ہے اور جب تک پوری طرح اراضی حاصل نہیں کی جاتی اس وقت تک غیر ملکی ڈونرز بھی نہیں آئینگے۔ صوابی‘ ملاکنڈ اور مردان میں لمبی ٹرانسمیشن لائنیں موجود ہین اور صوبائی حکومت کو بھی کہا جاچکا ہے مگر ایک سال میں چکدرہ گرڈ سٹیشن پر کام مکمل کیا جائے گا۔